اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کے راز سے پردہ اٹھادیا

اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کے راز سے پردہ اٹھادیا

 کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کے راز سے پڑدہ اٹھادیا۔

ویڈیو اَپ لوڈنگ کی سائٹ یوٹیوب پر اداکارہ درفشان نے ایک ویڈیو میں مداحوں کے ساتھ اسکن کیئر روٹین شیئر کررہی ہیں جس میں چہرے پر لگائے جانے والے ماسک کے اجزاء بتائے جن میں آٹا، بادام، نارنجی کے چھلکے کا پاؤڈر اور دہی شامل تھی۔

اداکارہ نے تمام چیزیں ملا کر ایک پیسٹ تیار کیا اور ہاتھوں کی مدد سے لگالیا، انہوں نے جِلد کیلئے جِلد کے رنگ کے لیے ایک ٹونر بھی بناتی ہیں جس میں چاول کا پانی اور گلاب کی خشک پتیاں شامل ہوتی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ درفشاں سلیم کی سیاہ لباس میں نئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انکے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔

The post اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کے راز سے پردہ اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.