اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دے دیا

اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دے دیا

 لاہور: معروف اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریشم نے وفاقی بجٹ کو سنہرے الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان فلم کو انڈسٹری کا درجہ دے کر بدحال انڈسٹری میں تازہ روح پھونک دی ہے۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلم انڈسٹری سے رویہ دوستانہ اور بجٹ شاندار ہے، فنکاروں کی انشورنش بہت اچھا قدم ہے، فنکاروں کی انشورنس اور ٹیکس سے چھوٹ سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی۔

اداکارہ نے عوام اور فنکار دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

The post اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.