اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پردھوم، نئی تصاویرنے مداحوں کے دل موہ لیے

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان
خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پرنئی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویراوران کے اسٹائل کے مداح دیوانے ہیں۔ اداکارہ کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کے بارے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے جانتے رہتے ہیں اورانہیں اپنا رول ماڈل بھی بناتے ہیں۔

کئی مداحوں کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر بھی ماہرہ کی شرٹ پر درج تحریر “ہائی پروفائل پرسنالٹی” سے بھی اتفاق کرتی دکھائی دیں۔

اس باربھی اداکارہ کی انسٹاگرام پرشیئرکی گئی تصاویرکو مداح بے حد پسندکررہے ہیں اب تک ان کی پوسٹ کو دولاکھ سے زیادہ لوگ پسند کرچکے ہیں۔

Spread the love