آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلمسازوں کو دعوت

آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلمسازوں کو دعوت

 کراچی: پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر فیچر فلم ایوارڈ کٹیگری میں شرکت کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو2ستمبر تک اپنی فلمیں جمع کروانے کی دعوت دے دی ہے۔

کمیٹی ایوارڈ میں شرکت  کیلئے جمع کرائی گئی فلموں میں سے کسی ایک ایسی فلم کا انتخاب کرے گی جو وضع کردہ اصولوں اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئےفلمائی گئی ہو،  95ویں اکیڈمی ایوارڈ مین شرکت کیلئے منتخب کی جانے والی فیچر فلم آسکر ایوارڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اس سے قبل 2013زندہ بھاگ،2014 دختر، 2015 مور،2016 ماہ میر،2017 ساون،2018 کیک،2019 لال کبوتراور 2020میں زندگی تماشا،جیسی فلموں نے انٹرنیشنل فیچر فلم کٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

آسکر کمیٹی  2022 کی  سربراہی 2 مرتبہ آسکر اور ایک مرتبہ ایمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کررہی ہیں، کمیٹی کے دیگر ممبران میں علی سیٹھی، عمر شاہد حامد، زیبا بختیار، رافع محمود،سمعیہ احمد، جرجیس سیجا، بی گل، رضوان بیگ اور  موعظمی شامل ہیں۔

پاکستانی فلمساز اپنے فلمیں pakistancommittee@gmail.com پر جمع کراسکیں گے، کمیٹی کی طرف سے منتخب کی جانے والی فلمم کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جا ئے گا۔

The post آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلمسازوں کو دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.