بالی ووڈ اسٹارز کی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

بالی ووڈ اسٹارز کی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے عید کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، سدھارتھ ملہوترا سمیت مسلمان اداکار عامر خان، عمران ہاشمی اور ہما قریشی نے عید کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سنجے دت نے انسٹاگرام پر عید مبارک کا کارڈ شیئر کیا اور لکھا کہ عید خوشی اور ہنسی سے بھرپور رہے۔ مادھوری نے بھی کہا یہ عید بھی سب کے لیے یاد گار بن جائے۔

اسی طرح سدھارتھ ملہوترا نے بھی سلام کے انداز میں مسلمانوں کو عید مبارک کہا۔
madhori
sanju

The post بالی ووڈ اسٹارز کی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *