بچوں کی حوالگی کا کیس، اسد خٹک نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

بچوں کی حوالگی کا کیس، اسد خٹک نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کی۔ وینا ملک کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا وینا ملک اور بچے کہاں ہیں، جس پر اداکارہ وینا کے وکیل نے کہا وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے  وہ عدالت پیش نہیں ہو سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک میرے بچے اغوا کرکے پاکستان لے آئی ہے

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت پیش نہ ہوئے، تاہم ان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

The post بچوں کی حوالگی کا کیس، اسد خٹک نے عدالت میں جواب جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *