بھارتی کامیڈین کو دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑگیا

بھارتی کامیڈین کو دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑگیا

نئی دہلی: بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کامیڈین کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راجو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے اور اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامیڈین سے ملاقات کیلئے کچھ پارٹی رہنما دہلی کے اسپتال پہنچے ہیں جبکہ راجو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

The post بھارتی کامیڈین کو دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.