بھارت کا دفاعی حکام کے موبائل ہیک کرنے کا منصوبہ، پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا

سائبر کرائم
پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگا لیا ہے جس کے ذریعے ذاتی موبائل فونز کی ہیکنگ کی جا رہی تھی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی حکومتی، فوجی افسران کے موبائل اور ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنگ کررہی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسی کے اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور پاک آرمی نے ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے ہیں۔

پاک فوج نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز سخت کر دئیے ہیں جبکہ ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں سائبر سیکیورٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی شامل ہے۔

Spread the love