ثنا جاوید اور عمیر جسوال یو اے ای نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا

ثنا جاوید اور عمیر جسوال یو اے ای نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا

 دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور اُن کے شوہر عمیر جسوال کو گولڈن ویزا جاری کردیا۔

اداکارہ ثنا جاوید نے یو اے ای کی جانب سے ملنے والے گولڈن ویزا ملنے کی تصدیق انسٹاگرام پر خلیج ٹائمز کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کر کے کی۔

انہوں نے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے اور شوہر کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عمیر جسوال نے یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو شاندار احساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں‘۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر، ہمایوں سعید، فخر عالم، وسیم اکرم، شعیب ملک کے علاوہ 73 پاکستانی کاروباری شخصیات کو بھی یو اے ای نے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

یو اے ای گولڈن ویزا کے فوائد

یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کے بعد ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

قبل متحدہ عرب امارات نے مشہور فٹبال رونالڈو، شاہ رخ خان، سنجے دت اور سنیل شیٹھی سمیت دیگر شخصیات کو گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

The post ثنا جاوید اور عمیر جسوال یو اے ای نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *