رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

 ممبئی: معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ اور فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکاراؤں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھا اور آواز اچھی نہیں تھی۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے اسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، پہلی فلم میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو قبول کرلیں۔

The post رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *