رنبیر کپور دسویں جماعت پاس کرنے والے خاندان کے پہلے فرد

رنبیر کپور دسویں جماعت پاس کرنے والے خاندان کے پہلے فرد

 ممبئی:  بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے دسویں جماعت پاس کرنے سے متعلق اہم انشکاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈولی سنگھ کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ کپور خاندان کے وہ پہلے لڑکے تھے جس نے دسویں جماعت پاس کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے دسویں کے بورڈ کے امتحانات میں 53.4 فیصد نمبر آئے تھے لیکن میری فیملی کو مجھ سے بھی امید نہیں تھی، وہ سمجھتے تھے کہ شاید میں بھی دسویں پاس نہیں کرسکوں گا کیونکہ پڑھائی میں کمزور تھا۔

رنبیر کپور نے مزید بتایا کہ جب امتحانات کا نتیجہ آیا تو میرے لیے پارٹی رکھی گئی جس میں پورے خاندان کو دعوت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ان دنوں 22 جولائی کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’شمشیرا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

The post رنبیر کپور دسویں جماعت پاس کرنے والے خاندان کے پہلے فرد appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *