رنویر سنگھ کس بالی ووڈ سپر اسٹار کے پڑوسی بننے جارہے ہیں؟

رنویر سنگھ کس بالی ووڈ سپر اسٹار کے پڑوسی بننے جارہے ہیں؟

 ممبئی: رنویر سنگھ اور ان کے والد جگجیت سندر سنگھ بھونانی کی فرم ’اوہ فائیو اوہ میڈیا ورکس ایل ایل پی‘ نے باندرا بینڈ اسٹینڈ ایریا، ممبئی میں ایک کواڈرپلیکس خریدا ہے۔

رنویر اب شاہ رخ خان کے پڑوسی ہوں گے کیونکہ اپارٹمنٹ کی عمارت ’منت‘ کے قریب ہے۔ اسی طرح وہ سلمان خان کے ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ کے بھی قریب ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور اُن کے والد کی فرم نے یہ رہائش گاہ 119 کروڑ میں خریدی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ملک میں رہائش اختیار کیلئے سب سے مہنگے سودوں میں سے ایک ہے۔

اپارٹمنٹ کا کل رقبہ 11,266 مربع فٹ کارپٹ ایریا ہے اور یہاں 1,300 مربع فٹ کی چھت ہے۔ اداکار کو عمارت میں 19 کار پارکس تک رسائی حاصل ہوگی۔

Indextap.com کی فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق رنویر نے یہ اپارٹمنٹ زیر تعمیر ساگر ریشم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں خریدا ہے۔

 

 

The post رنویر سنگھ کس بالی ووڈ سپر اسٹار کے پڑوسی بننے جارہے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *