سستی اور اچھی اسمارٹ واچز جو آپ بھی خرید سکتے ہیں

admin

 اسمارٹ واچز

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں اسمارٹ فونز کے بغیر ہم اپنی زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تو وہیں اسمارٹ واچز کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ہم سب کو اس بات کا علم تو ضرور ہوگا کہ یہ اسمارٹ واچز ہر عام انسان کی پہنچ سے دور ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسی سستی اسمارٹ واچز کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ بھی باآسانی خرید سکتے ہیں۔

تو چلیں چند سستی اسمارٹ واچز پر ایک نظر ڈالتے ہیں!

1۔ شیاؤمی ہیلو اسپورٹس اسمارٹ واچ (ایل ایس 01)

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی بات کی جائے تو ان کی پروڈکٹس بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ اگر آپ کم بجٹ میں کوئی چیز خریدنا چاہ رہے ہیں تو شیاؤمی ایک اچھا انتخاب ثابت ہو گا۔

اگر آپ کم قیمت میں اسمارٹ واچ خریدنا چاہ رہے تو آپ ’شیاؤمی ہیلو اسپورٹس اسمارٹ واچ ایل ایس 01‘ خرید سکتے ہیں جس کی قیمت 4 ہزار 750 روپے ہے جب کہ اس کی بیٹری لائف بے حد دیر پا ہے اور اس میں صحت سے متعلق بھی متعدد فیچرز موجود ہیں۔

2۔ رئیل می بینڈ (دی سلیمر ون)

شیاؤمی کی طرح رئیل می نے بھی اب دوسری کمپنیوں کے مد مقابل اپنی پروڈکٹس پیش کی ہیں جس کے بعد مارکیٹ میں یہ اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

رئیل می کی یہ اسمارٹ واچ آپ 3 ہزار 999 روپے میں خرید سکتے ہیں جب کہ اس میں ہارٹ مانیٹرینگ فیچر کے علاوہ بھی بے شمار فیچرز ہیں۔

3۔ شیاؤمی ہیلو سولر ایل ایس 05 اسمارٹ واچ

شیاؤمی کی یہ اسمارٹ واچ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 30 دن تک کا بیک اپ فراہم کرتی ہے جب کہ اس کا جدید ڈیزائن اسے خوبصورت بناتا ہے۔

ویسے تو اس اسمارٹ واچ کی قیمت 7 ہزار 499 ہے لیکن اس وقت شیاؤمی کے اسٹور میں سیل کی وجہ سے آپ اسے 5 ہزار 999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

Leave a Comment