کروناوائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر آئیسولیٹڈ فیسلیٹی قائم کی جائے۔

سندھ حکومت نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کروناوائرس کے 14کیسسز سامنے آئے ہیں۔

خط کے مطابق سندھ میں کرونا کے تمام مریض جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آئے، ائیرپورٹ کا انتظام وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے پاس ہے، کرناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو ائیرپورٹ پر روکا جائے۔

’’سندھ حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور معاونت کرے گی، کراچی ائیرپورٹ پر سندھ حکومت کو ڈیسک قائم کرنے کی اجازت دی جائے‘‘۔

 

 

 

Images Collected from Internet