سوشل میڈیا صارف نے سلمان خان پر پیسے لوٹنے کا الزام لگا دیا

سوشل میڈیا صارف نے سلمان خان پر پیسے لوٹنے کا الزام لگا دیا

 ممبئی: سوشل میڈیا صارف نے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان پر پیسے لوٹنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

اداکار سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان کے شو ’پنچ‘ میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جوابات دے رہے تھے۔ ارباز خان نے ایک صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے اپنی فلم کی ٹکٹ کے ذریعے مجھ سے پیسے لوٹے، انہیں فوراً مجھے پیسے والے کرنے چاہییں۔ اداکار نے جواب میں کہا کہ ’پیسہ نہیں بلکہ دل چرایا ہے‘۔

ارباز خان نے ایک اور سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ کا ذکر کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ سلمان خان دکھاوے والی اداکاری کرتے ہیں۔ اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’دکھاوے والی اداکاری کے لیے بھی بڑے دل اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا۔‘

سلمان خان نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ بھی کہہ کر بچ جائیں گے لیکن سائبر کرائم سیل انہیں سیکنڈوں میں پکڑ سکتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ  کسی مسئلہ پر رائے نہ دینا بھی خود ایک مسئلہ ہے، رائے نہ دینے پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اس بارے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

The post سوشل میڈیا صارف نے سلمان خان پر پیسے لوٹنے کا الزام لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *