سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی دھوم

سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی دھوم

 ممبئی: انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور حیرت انگیز مماثلت پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔ 

انسٹاگرام پر ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کار رجوتا گھوش دیب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ رجوتا گھوش دیب کی معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا سے مماثلت نے انسٹاگرام صارفین کو حیران کردیا۔ وہ ہوبہو دیپیکا پڈوکون سے ملتی ہیں۔

Deepika Podokon 1

گو کہ رجوتا گھوش دیب نے کبھی خود دپیکا کی ہم شکل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تاہم جب بھی وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سیلاب امڈ آیا اور ان کی پوسٹ “واہ آپ دیپیکا جیسی لگ رہی ہیں” اور “ایک سیکنڈ کے لیے میں نے سوچا کہ یہ دیپیکا پڈوکون ہیں” جیسے تبصروں سے بھر جاتی ہیں۔

ایک اور صارف نے یہ تبصرہ بھی کردیا کہ “کیا یہ دیپیکا کی جڑواں بہن ہیں؟” ایک اور انسٹاگرام صارف نے مزید کہا، “دیپیکا 2.0۔” “ایک اور صارف نے رجوتا کو”دیپیکا پڈوکون کا ڈوپل گینگر قرار دیا تو ایک نے لکھا کہ “میں نے سمجھا کہ میں دیپیکا کی تصویر دیکھ رہا ہوں۔

The post سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی دھوم appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *