سیاسی رہنما اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں، علی ظفر کا مشورہ

سیاسی رہنما اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں، علی ظفر کا مشورہ

 لاہور: معروف گلوکار علی ظفر نے سیاسی رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علی ظفر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کا عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔

گلوکار نے سیاسی رہنماؤں کو کہا کہ مثال کے ساتھ قیادت کریں۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔

The post سیاسی رہنما اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں، علی ظفر کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.