طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے نعمان اکرم کی نمازِ جنازہ ادا، امامت کس اہم شخصیت نے کرائی؟ تفصیلات آگئیں

گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف سولہ جنگی طیارے کو پیش آئے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔

نعمان اکرم کی نمازجنازہ عسکری 10میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ کی مولانا طارق جمیل نے امامت کی جبکہ نماز جنازہ میں ایئر فورس سمیت عسکری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ان کی تدفین کچھ ہی دیر میں آراے بازار میں واقع قبرستان میں کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے علاقے میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس پر سوار ونگ کمانڈر نعمان اکرم موقع  پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ 23مارچ پر ہونے والی تقریب میں حصہ لینے کیلئے ریہرسل کررہا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے جو اس طیارے کی تباہی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔

 

Spread the love