عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا دلچسپ انکشاف

عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا دلچسپ انکشاف

 ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے ’’پہلی بیوی‘‘ کے حوالے سے ماضی کا دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی ضمن میں منعقد ایک تقریب کے دوران اداکار سے سوال ہوا کہ  پرستاروں سے متعلق اپنی زندگی کا کوئی حیران کن واقعہ سنائیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں ممبئی کے کرشنا راج بنگلے میں اپنے والدین کے ہمراہ رہتا تھا تو ایک خاتون مداح نے بنگلے کے دروازے سے شادی کرلی تھی کیوں کہ اس نے دروازے پر ورمالا ڈالا اور سندور بھی لگایا تھا۔

رنبیر نے مزید کہا کہ مذکورہ لڑکی نے دروازے کو مجھ سے تشبیہ دے کر ازخود شادی کرلی تھی، اس کا خیال تھا کہ اب وہ میری بیوی بن گئی ہے، میں اس عمل کو غلط نہیں کہوں گا لیکن یہ پاگل پن ہے۔ اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس طرح عالیہ میری پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہے۔

بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں اب تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا ہوں۔

The post عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا دلچسپ انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.