عمر شریف کی امریکا روانگی کیلیے ایئر ایمبولینس کمپنی کا شیڈول جاری

عمر شریف کی امریکا روانگی کیلیے ایئر ایمبولینس کمپنی کا شیڈول جاری

 کراچی: پاکستان کے نامور اداکار عمر شریف کی علاج کے غرض سے امریکا روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کمپنی نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق اداکار عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولینس کل 26 ستمبر کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایئر ایمبولینس کو واپسی کے سفر کے لیے جناح ٹرمینل رن وے اور ٹارمک پر ری فیولنگ کروائی جائے گی۔ عمر شریف کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال سے صبح 4:30 پر کراچی ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔

میڈیکل ایئر کرافٹ صبح 5:30 بجے واشنگٹن امریکا کے لیے ٹیک آف کرے گی۔ ایئر ایمبولینس پرواز کا پہلا اسٹے نیو ریمبرنگ جرمنی پر ہوگا، اس دوران ایئر ایمبولینس تبدیل کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں ایئر ایمبولینس کو کیفلاوک آئس لینڈ سے ری فیولنگ ہوگی۔ آخری مرحلے میں گوس بے کینیڈا میں 2 گھنٹے کا اسٹے کرتے ہوئے ایئر ایمبولینس امریکا پہنچے گی۔

پرواز امریکا کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4:30 پر واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ شام 5 بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایئر ایمبولینس کی آمد اور روانگی کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ باقاعدہ نوٹی فیکشن کے تحت ایئر ایمبولینس کو اجازت دے چکی ہے۔ اداکار کی بیرون ملک منتقلی کے لیے سی اے اے حکام تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

The post عمر شریف کی امریکا روانگی کیلیے ایئر ایمبولینس کمپنی کا شیڈول جاری appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *