فرانس میں اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا

فرانس میں اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا

پیرس: اداکار انو کپور نے فرانس میں آنے والوں کو جیب کتروں اور چوروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار انو کپور نے  اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں  کو مشورہ دیا ہے کہ جوکوئی بھی فرانس آئے تو بےحد محتاط رہے کیونکہ یہاں ان کا قیمتی سامان اوربہت سارا کیش  چوری ہوگیا ہے۔

اداکار انو کپور کا سامان اس وقت چوری ہو اجب وہ فرانس کے دورے پر تھے اور ٹرین میں سفر کر رہے تھے ، تاہم خوش قسمتی سے ان کا پاسپورٹ ان کے پاس تھا جو چوری ہونے سے بچ گیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Annu Kapoor (@annukapoor)


انہوں نے مذکورہ ویڈیو میں اپنے مداحوں  کو یورپی ملک میں لاپرواہ انداز میں گھومنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’پیرس میں چور میر ا ’پراڈا ‘کا  بیگ چوری کر کےلے گئے، اس میں بہت سارا فرانسیسی کیش یورو رکھا ہوا تھا، میرا آئی پیڈ، ڈائری، کریڈٹ کارڈ تھا سب کچھ چوری ہوگیا ، تو فرانس میں جب آؤ تو بہت خیال رکھنا،  ایک نمبر کے جب کترے، مکار اور چور لوگ ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ’’ابھی پیرس میں جاکے تھانے میں شکایت لکھواؤں گا، ریلوے والوں نے تھوڑا سپورٹ کیا اور بولا کے ساتھ چلیں گے، تو  جب بھی یہاں ٓئیں بہت محتاط رہیں  ، میرے ساتھ بہت بڑا  سانحہ ہو ا ہے، خدا کا شکر ہے پاسپورٹ میرے پاس تھا‘‘۔

The post فرانس میں اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.