فیس بک اور انسٹاگرام میں لاگ ان ہونے کیلئے اب والدین کی اجازت درکار

فیس بک اور انسٹاگرام میں لاگ ان ہونے کیلئے اب والدین کی اجازت درکار

 فیس بک اور انسٹاگرام میں لاگ ان ہونے کیلئے اب والدین کی اجازت درکار

آسٹریلیا میں سوشل میڈیا استعمال کے لیے قانون بنایا گیا ہے جس کے تحت 16 سال سے کم عمر اب بچے والدیں کی اجازت کے بغیر فیس بک  اور انسڑاگرام میں لاگ ان  نہیں کر سکیں گے۔ 

 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس قانون کا اطلاق فیس بک، انسٹاگرام، ریڈٹ، اونلی فینز، بومبل، واٹس ایپ اور زوم پر بھی ہوگا۔ ان تمام کمپنیوں کو صارفین کی عمر کا درست تعین کرنے اور والدین کی اجازت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اب بھی فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کیلئے13 سال سے زائد عمر ہونا ضروری ہے اورعمر کا صحیح تعین کرنے کیلئے مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا کمپنیوں پر آسٹریلیا میں 20 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اب جرمانے کو بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کیا جا رہا ہے۔

نئے قانون کا مقصد رضامندی کے بغیر بچوں کی معلومات دینے کو روکنا ہے۔

 رپوٹ کے مطابق مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے رازداری کے موجودہ طریقے بچوں اور کمزور افراد کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، بشمول اشتہاری مقاصد کے لیے ڈیٹا شیئر کرنا یا نقصان دہ ٹریکنگ، پروفائلنگ یا ٹارگٹڈ مارکیٹنگ۔

مواصلات کے وزیر پال فلیچر نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ آن لائن پرائیویسی کوڈ ‘بچوں اور دیگر صارفین کے تحفظ کو مضبوط کرے گا’۔

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *