فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان

فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان

فیس بک
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک کی جانب سے وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے پلیٹ فارم پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کیے گئے اعلان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد اپنی توجہ Reels کی جانب منتقل کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو وڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔

 

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *