مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، حالت تشویشناک

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، حالت تشویشناک

لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر پر شدید چوٹ کے باعث اداکارہ کا بچنا مشکل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ این ہیش کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ’شاید زندہ نہ رہ سکیں‘۔

53 سالہ اداکارہ کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے جس سے ان کا دماغ متاثر ہوا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد 65 منٹ تک جلتی رہی جس کی وجہ سے اداکارہ کا جسم جھلس گیا ہے۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہیش پانچ اگست کو ہونے والے حادثے کے بعد سے مسلسل بے ہوش ہیں، عمارت سے ٹکرانے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ 59 فائر فائٹرز کو اسے بجھانے میں 65 منٹ لگے۔

یاد رہے کہ ہیش نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں 90 کی دہائی کی فلم ’سکس ڈیز، سیون نائٹز‘ بھی شامل تھی جبکہ انہوں نے ڈونی براسکو اور ’آئی نو وٹ یو ڈِڈ لاسٹ سمر‘ میں بھی کام کیا تھا۔

The post مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، حالت تشویشناک appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.