معروف فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے

معروف فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے

 لاہور: لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید ظفر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیرمین بھی رہے، انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ چل رہا ہے سمیت بیس فلمیں پروڈیوس کیں۔

جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں قائم رہائش گاہ میں آج رات دس بجے ادا کی جائے گی۔

معروف پروڈیوسر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ وافسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

The post معروف فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.