ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا

ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا

 ممبئی: کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ کرنے پر سلمان خان نے بھارت کے خودساختہ ناقد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم کمال خان نے اداکار کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

کمال خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بحیثیت ناقد کسی فلم یا فنکار سے متعلق تبصرہ کرنے سے مجھے نہیں روکا جاسکتا لہٰذا تبصرہ نہ کرنے کے عبوری حکم کو فوری منسوخ کیا جائے، عدالت مجھے کسی شخص کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے ضرور روک سکتی ہے۔

عدالت نے کمال خان کی درخواست پر اداکار سلمان خان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

The post ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *