منی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کا آخری حصہ آج ریلیز ہوگا

منی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کا آخری حصہ آج ریلیز ہوگا

 نیویارک: ٓن لائن فلمی ایپ نیٹ فلکس کے مقبول ترین سلسلے کی آخری اقساط آج ریلیز ہورہی ہیں۔ اس میں اسپین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا احوال بیان کیا جائے گا اور اس کا ڈراپ سین دیکھنے کے لیے شائقین بے چین ہیں۔ 

لا کیسا ڈی پیپل نامی ہسپانوی سلسلے کی آخری پانچ اقساط نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ۔ اس ضمن میں دنیا بھر کے شائقین مضطرب ہیں کہ آخر اس اہم فلم کا انجام کیا ہوگا کیونکہ اس کی کہانی اب ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

اسے منی ہیسٹ سیریز کا فائنل سیزن بھی کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جدید عہد میں ہسپانوی زبان میں دنیا کی مقبول ترین فلم سیریز ہے ۔ اس کا پچھلا سیزن پوری دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ گھرانوں میں دیکھا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی زبان میں فلموں اور پروگراموں کی عالمی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ منی ہیسٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ فلم میں آٹھ ڈکیت اسپین میں سرکاری سونے کے ذخائر پر دھاوا بول دیتے ہیں لیکن وہاں بری طرح پھنس جاتےہیں۔

The post منی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کا آخری حصہ آج ریلیز ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *