نیمل خاور کا اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ

نیمل خاور کا اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ

 کراچی: شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی معروف اداکارہ نیمل خاور نے اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمل اداکار حمزہ علی عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوئیں اور اب وہ اپنے بیٹے کی پرورش کے ساتھ گھریلو ذمےداریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق اداکارہ خوبصورت پینٹنگ بھی کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے آرٹ کی تشہیر و فروغ کے لیے ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

نیمل خاور نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوال پر کہا کہ اگر میرے پاس وقت ہوا اور بیٹا مصطفیٰ بڑا ہوجائے تو شاید میں دوبارہ سے ایکٹنگ شروع کروں، ممکن ہے ایسا اگلے سال تک ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں حتمی نہیں کہہ سکتی لیکن گھر کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو لے کر چل سکی تو ضرور دوبارہ سے ڈرامے میں کام کا آغاز کروں گی۔

The post نیمل خاور کا اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *