نیویارک: دنیا کے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی گرے مین ‘کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی مصنف مارک گرینے کے ناول کی کہانی پر مبنی فلم ’دی گرے مین‘ رواں ماہ 22 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہی تاہم ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اس کا سیوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
We also want to give flowers to our sexy Tamil friend
❤️
Here’s a glimpse of @dhanushkraja behind the scenes of The Gray Manpic.twitter.com/ie9SGFe5bb
— Netflix India (@NetflixIndia) July 27, 2022
فلم میں کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ نے سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار دھنوش نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کے سیکوئل میں بھی ریان گوسلنگ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دی گرے مین کو مشہور کامک فلموں’ایوینجرز‘ کے ہدایتکاروں کی جانب سے تیا ر کیا گیا ہے تاہم فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
And now, The Gray Man with an important reminder to wash your hands pic.twitter.com/mjSnf07HdY
— Netflix (@netflix) July 27, 2022
The post نیٹ فلکس کا ’دی گرے مین‘ کی کامیابی کے بعد سیکوئل بنانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.