ٹوئٹر صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

ٹوئٹر صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

ٹوئٹر صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ’ٹوئٹر سرکل‘ کے نام سے ٹوئٹ کو پرائیوٹ یا محدود رکھنے کے فیچر کی آزمائش مئی میں شروع کی گئی تھی اور اب اس تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دے دی گئی۔

’ٹوئٹر سرکل‘ کے تحت صارفین اپنی ٹوئٹ کو پبلک یعنی عام کرنے کے بجائے محدود افراد کے لیے شیئر کرسکیں گے، اس فیچر کے صارفین متعدد افراد کی فہرست بھی بنا سکیں گے، جس کے بعد ان کی ٹوئٹ صرف لسٹ میں ایڈ کیے گئے افراد کو دکھائی دے گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین ’ٹوئٹر سرکل‘ کے تحت کتنی لسٹس بنا سکیں گے؟

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر فیس بک کے ملتے جلتے فیچر جیسی آزمائش بھی شروع کردی گئی ہے اور مذکورہ آزمائشی فیچر تک امریکا اور یورپ کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کوئی بھی ٹوئٹ کرنے سے قبل اپنی فیلنگ کو بھی مینشن کرسکیں گے یعنی جس طرح فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت فیلنگ ایڈ کرنے کے آپشن ہوتے ہیں، اسی طرح کے آپشن اب ٹوئٹر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ’سیاحت، تھکاوٹ، تلاش، انجوائے، پیارا موسم، پڑھائی، مدد کی ضرورت اور تجاویز سمیت دیگر طرح کے فیلنگ آپشن اپڈیٹ کرکے ٹوئٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل کے نیچے ان کی ٹوئٹس کی مختصر سمری پیش کی جا رہی ہے کہ وہ ماہانہ کتنی ٹوئٹس کرتے ہیں اور اب تک انہوں نے کتنی ٹوئٹ کی ہیں۔

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *