پاکستانی گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی

پاکستانی گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی

 لندن: لوک گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں منتظمین نے اٹھا کر ایمرجنسی میں لندن کے اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ سائیں ظہور کا بلڈ پریشر اور شوگر اچانک گر گئی تھی جس کی وجہ سے اُن کی حالت غیر ہوئی۔

لندن کے اسپتال میں معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے سائین ظہور کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کردیا، گلوکار اسپتال سے واپسی پر اپنے مخصوص انداز میں گانا گن گناتے رہے۔

منتظمین کے مطابق سائیں ظہور لندن سے کل پاکستان واپسی کے لیے پرواز بھریں گے۔

The post پاکستانی گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.