کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی یے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب حکومت بھی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے۔

مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ستر فیصد ممالک لپیٹ میں آ گئے …

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں، ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

Images Collected from Internet