چاہتی ہوں دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، حرا مانی

چاہتی ہوں دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، حرا مانی

 کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کے کبھی علیحدہ نہ ہونے کی دعا کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حرا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’’میں چاہتی ہوں کہ دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں‘‘۔

اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔

خیال رہے کہ دعا اور اس کے شوہر ظہیر کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ جان کے خطرے کے پیش نظر ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اور انویسٹیگیشن افسر و دیگر کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔

عدالت نے متعلقہ افسران سے 29 جولائی کو ہونے والی سماعت میں جواب مانگا ہے۔

The post چاہتی ہوں دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، حرا مانی appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *