چک دے انڈیا کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی، شاہ رخ خان

چک دے انڈیا کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی، شاہ رخ خان

نیو دہلی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ  “چک دے انڈیا “ان کے فلمی کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی۔ 

یونیورسٹی آف ایڈنبرگ میں  بلاک باسٹر مووی “چک دے انڈیا” کے 15سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل مگر کامیاب پروجیکٹ تھا۔ بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے کلائمیکس پر اعتراض تھا اسی لئے وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ دبنگ اسٹار سلمان خان اسی بنیاد پر فلم مسترد کرچکے تھے۔

بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز سے قبل انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو پائے گا لیکن ٹیم نے ثابت کیا، فلم نے بہت اچھا بزنس کیا، اسکرپٹ اور پرفارمنس سمیت ہر حوالے سے داد سمیٹی۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ  سلمان خان نے اس بات کا انکشاف سلطان کی ریلیز کے موقع پر کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کے کچھ اچھی فلمیں شاہ رخ خان کو بھی کرنی چاہیں۔

تاہم اس سے قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان یہ تسلیم کرتے  ہیں کے “چک دے انڈیا” بہترین فلم ہےجو شاہ رخ خان کی  لاجواب اداکاری  کی وجہ سے باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا سمیت بہترین فلمسازوں اور نئے چہروں کے ساتھ بننے والی کہانی کی ابتدائی فلم بینی کے دوران ہم سر پکڑ کر بیٹھ گئے،ہمارا خیال تھا کہ اپنے کیرئیر کا سب سے برُا پروجیکٹ کر بیٹھے، بہترین فلموں میں شمار کی جانے والی فلم ہے جس کی کامیابی کا خود کو بھی یقین نہیں  تھا۔

2007 میں ریلیز ہو نے والی فلم “چک دے انڈیا” میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انڈین وومن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا،فلم میں بطور ہاکی  ٹیم پلئیر شامل اداکاراؤں سمیت دیگر کرداروں میں دکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنا کردار خوب نبھایا۔

بیس کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم اب تک  دنیا بھر سے 108کروڑ روپے کماچکی ہے۔

The post چک دے انڈیا کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی، شاہ رخ خان appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.