کم کارڈیشین کی مدد سے افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی

کم کارڈیشین کی مدد سے افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی

 لندن: امریکی اداکارہ کم کارڈیشین کی مدد سے افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو مشہور امریکی اداکارہ کم کارڈیشین نے برطانیہ پہنچنے کے لیے مالی مدد فراہم کی، جمعرات کو افغان خواتین فٹبال ٹیم کی تقریباً 30 کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان سے برطانیہ پہنچیں جہاں انہیں 10 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان فٹبال ٹیم کی خواتین کھلاڑی ملک میں طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے کے باعث وہ سفر کرنے سے قاصر تھیں، اس صورتحال میں انہوں نے ایک امریکی گروپ سے رابطہ کیا جن کے سربراہ نے اداکارہ کم کارڈیشین کے ساتھ کام کیا تھا۔

امریکی این جی او کے سربراہ نے کم کارڈیشین سے مالی مدد کے لیے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کم کارڈیشین نے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ طیارے کے تمام اخراجات ادا کرنے کا کہا جس کے بعد افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی برطانیہ پہنچ گئیں۔

The post کم کارڈیشین کی مدد سے افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *