کنگنا نے اپنی نئی فلم دھکڑ کی ناکامی کی وجہ بتا دی

کنگنا نے اپنی نئی فلم دھکڑ کی ناکامی کی وجہ بتا دی

 ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم ’’دھکڑ‘‘ کی ناکامی کی وجہ ’’نیگیٹو پی آر‘‘ کو قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ نیگیٹو پی آر(منفی تعلقات عامہ) کے سبب میری نئی فلم متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھکڑ کے فلاپ ہونے پر یہ خبریں پھیلیں کہ پروڈیوسر دیپک موکت نے نقصان کے سبب اپنا دفتر فروخت کردیا ہے۔ کنگنا نے اس ضمن میں کہا کہ فلم ساز نے پروجیکٹ میں جتنی رقم لگائی اتنی حاصل کرچکے ہیں لیکن نیگیٹو پی آر اب بھی نہیں رکی ہے۔

اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور فلم سے متعلق منفیت پھیلانے والوں میں اتنی ہمت ہے تو وہ سامنے آکر مقابلہ کریں۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ آئے دن دھکڑ کے فلاپ اور ناکامی سے متعلق آرٹیکل پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

The post کنگنا نے اپنی نئی فلم دھکڑ کی ناکامی کی وجہ بتا دی appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.