ہالی ووڈ اداکارہ نے سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ کہلانے پر خاموشی توڑ دی

ہالی ووڈ اداکارہ نے سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ کہلانے پر خاموشی توڑ دی

 ممبئی: ہالی ووڈ اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ نے دبنگ اداکار سلمان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ کہلائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

سلمان خان نے حال ہی میں پنویل میں اپنی 56 ویں سالگرہ منائی جس کی تقریب میں سنگیتا بجلانی، لولیا ونتور، رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا سمیت ان کے بہت سے دوست نے بھی شرکت کی لیکن ان میں امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ کی موجودگی پر بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

یہی نہیں اداکارہ سمانتھا لاک کو جے پور میں ایک سماجی تقریب کے دوران دبنگ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے ساتھ بھی دیکھا گیا جس پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور کہا جارہا تھا کہ یہ سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سمانتھا لاک ووڈ نے سلمان خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں لوگ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، میں سلمان سے ملی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو یہ خیال کہاں سے آتا ہے، میں ہریتک سے بھی ملی لیکن کوئی بھی میرے اور ہریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہتا لہذا میں نہیں جانتی کہ یہ خبر کہاں سے آئی ہے اور لوگ کیوں ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ میں کسی کو صحیح معنوں میں نہیں جانتی تھی میں صرف سلمان کو جانتی تھی اور میں اس سے پہلے بھی ایک دو بار ان سے ملی تھی، میرے لیے وہ واحد مشہور شخصیت تھے جنہیں میں جانتی تھی۔

امریکی اداکارہ نے کہا پھر میں نے بالی ووڈ میں کچھ دوسرے لوگوں سے ملنا شروع کیا اور مجھے معلوم ہوا کہ سب  بہت اچھے ہیں، ان سے اچھی گفتگو ہوئی اور یہ میرے لئے ایک خوبصورت تجربہ تھا۔

The post ہالی ووڈ اداکارہ نے سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ کہلانے پر خاموشی توڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *