یوٹیوب کا مختصر ویڈیو پر مبنی یوٹیوب شارٹس کو متعارف کرانے کا اعلان

admin

یوٹیوب کا مختصر ویڈیو پر مبنی یوٹیوب شارٹس کو متعارف کرانے کا اعلان

اس وقت جب امریکا میں ٹک ٹاک غیر یقینی صورتحال کا سامنا کررہی ہے اور بھارت میں پابندی لگ چکی ہے، وہیں یوٹیوب نے مختصر ویڈیو پر مبنی یوٹیوب شارٹس کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

آسان الفاظ میں یوٹیوب کا یہ نیا فیچر درحقیقت ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔

اس کے علااوہ ملٹی سیگمنٹ کیمرا بھی صارفین کو متعدد ویڈیو کلپس ایک مختصر ویڈیو میں اکٹھا کرنے مین مدد فراہم کرے گا۔

اس طرح کے ٹولز ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ میں عام استعمال ہوتے ہیں اور حال ہی میں انسٹاگرام نے چینی سوشل میڈیا ایپ کی نقل پر مبنی ٹول ریلز میں بھی ان فیچرز کو شامل کیا تھا۔

یوٹیوب میں ٹک ٹاک سے ملتا جلتا یہ فیچر اینڈرائیڈ ایپ میں نمایاں ہوگا اور بتدریج اسے آئی او ایس میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹک ٹاک کی یہ نقل سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرائی جارہی ہے جو ٹک ٹاک کی سب سے بڑی مارکیٹ تھی مگر اب وہاں اسے پابندی کا سامنا ہے۔

آنے والے مہینوں میں یہ فیچر دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Leave a Comment