یہ کس معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

یہ کس معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

 ممبئی: بالی ووڈ میں بولڈ کرداروں سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون کے بچپن کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون کے شوہر اداکار ڈینیئل ویبر نے اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی انہیں جنم دن کی مبارک بھی دی۔

ڈینیئل ویبر نے اپنی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے کوئی الفاظ نہیں جن سے تمہاری شخصیت کو سمویا جاسکے، تم ایک ’آئیکن‘ بن چکی ہو اور زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی لیون ہر اعتبار سے بہترین انسان ہے، دعا ہے تمہارے تمام خواب پورے ہوں، سالگرہ مبارک۔

The post یہ کس معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published.