اب مریض گھر بیٹھے ڈائیلاسس کرواسکے گے، پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائیلاسس مشین تیار

Photo of author
Written By admin

Lorem ipsum dolor sit amet consectetur pulvinar ligula augue quis venenatis. 

ڈائیلاسس مشین
حکومت کی مدد سے نجی میڈیکل کمپنی نے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائیلاسس مشین تیار کرلی۔ اب مریض گھر بیٹھے ڈائیلاسس کروا سکیں گے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی پہلی بلڈ لیس (bloodless) ڈائیلاسس مشین بنانے والی میڈیکل ڈیوائسز کمپنی بائی اونکس (Byonyks) کے بانی فرخ عثمان نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے ملاقات کی۔

فرخ عثمان نے انہیں بتایا کہ بائی اونکس نے یہ رسک فری ڈائیلاسس مشین اگنائیٹ سیڈ (SEED) فنڈنگ اور اینجل انویسٹرز کے تعاون سے تیار کی ہے۔

اس ڈائیلاسس مشین سے کڈنی کے مریض گھر میں بلڈ لیس اور بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائیلاسس کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ مشین کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر تیاری ہوگی۔

اس مشین سے مہنگے طرز علاج سے نجات اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔