اب کورونا کی تشخیص کرنے والا جدید ماسک تیار، بڑی مشکل ہوگئی حل

admin

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے ایسا جدید ماسک تیار کیا جارہا ہے جو وائرس کی موجودگی میں روشن ہوجاتا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی اور مہلک ترین وبا نے ساری دنیا میں شدید خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں انسان بیمار اور ہلاک ہوچکے ہیں، جس کی وجہ وائرس کئی روز تک تشخیص نہ ہونا ہے۔

امریکی یونیورسٹی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اب ایسا ماسک تیار کرلیا ہے جو وائرس کی موجودگی میں روشن ہوجاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں نے اب یہ ٹیکنالوجی مہلک ترین وبا کورونا وائرس کےلیے بھی تیار کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سائنسدانوں نے چھ سال کی محنت کے بعد یہ ماسک زیکا اور ایبولا وائرس کےلیے تیار کیا تھا تاہم اب اس میں کچھ تبدیلیا کرکے اسے کوویڈ 19 کی شناخت کےلیے بنایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسک تیار ہونے کے بعد جو بھی شخص اس ماسک کو پہنے گا اور اسے کھانسی یا چینک آئی تو ماسک سے روشنی خارج ہوگی جو وائرس کی نشاندہی کرے گی اگر ماسک میں سے روشنی خارج نہ ہوئی مطلب مذکورہ شخص کرونا سے متاثر نہیں ہے۔