اداکارہ حمیمہ ملک نے دی اپنے بھائی کو دعا ‘اللّہ تمہیں لمبی زندگی عطا کرے’ آخرکار ایسا کیا ہوگیا؟؟؟

admin

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک اور اداکار فیروز خان
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے اُن کے بھائی فیروز خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمیمہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان کی تصویر پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اپنے بھائی کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے دُعائیہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے فیروز خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’میرے پیارے بھائی اللّہ پاک تمہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔‘

حمیمہ ملک نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں لمبی زندگی عطا کرے اور تُم ہمیشہ میرے ساتھ رہو آمین۔‘

اداکارہ کی محبت بھری پوسٹ پر فیروز خان نے کمنٹ سیکشن میں دل والا ایموجی بھیجا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والے سابق اداکار فیروز خان نے اپنی باقی زندگی اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے رواں سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔