انسان بنو حیوان نہیں، حمیمہ ملک نے مداحوں کوسوشل میڈیا پرمحتاط رہنے کا مشورہ دے دیا

admin

ہماری سوچ یا تو پھر ہم انسان ایک فتنہ بن گئے ہیں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے مداحوں سے سوشل میڈیا پر کسی کے بارے میں کچھ بھی لکھنے یا کہنے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ رشتہ بنانا مشکل اور توڑنا ایک لمحے کا کام ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہماری سوچ یا تو پھر ہم انسان ایک فتنہ بن چکے ہیں؟

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں سوشل میڈیا پر کسی کے بارے میں کچھ بھی لکھنے سے پہلے سو بار سوچیں۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی لکھی گئی کوئی ایک بات بھی دوسرے کی زندگی پر بُری طرح اثر انداز ہوسکتی ہے، اس بات سے آگاہ رہیں کہ آپ کسی دوسرے کے بارے میں کہہ کیا رہیں ہیں کیونکہ آپ کو بھی اس کا جوابدہ ہونا ہے۔

حمیمہ نے اپنے طویل پیغام میں یہ بھی لکھا کہ دوسروں کے رازوں، جذبات اوررشتوں کا خیال رکھیں کیونکہ رشتہ بنانے میں بہت وقت لگتا ہے اورایک لمحہ لگتا ہے کسی کا دل یا گھر خراب کرنے میں۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’انسان بنو حیوان نہیں۔