ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو ایک دن میں 13 ارب ڈالر کا منافع مگر کیسے؟ جانیے تفصیلات

admin

 جیف بیزوس
آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ اور ارب پتی جیف بیزوس کی دولت میں ایک دن میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ کسی بھی فرد کے لیے ایک دن کی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت خطرے میں ہے لیکن اس وبا سے اگر کسی کو صحیح معنوں میں فائدہ ہوا ہے تو وہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو ہوا ہے۔

بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اس سال اپنی قدر میں 74 ارب ڈالرز تا 189.3 ارب ڈالرز اضافہ دیکھا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے پیشِ نظر تمام تر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس ضمن میں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کافی اچھا کام کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں جیف بیزوس نے امریکی فوڈ بینک کو 100 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی، جو کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کو کھانا کھلانے کا کرنے کا کام کر رہا ہے۔