باربی ڈول اب انسانی روپ میں نظرآنے لگ گئی، دلچسب خبر نے تہلکہ مچا دیا

admin

باربی ڈول اب انسانی روپ میں
آپ نے دنیا کے سب سے موٹے، پتلے اور لمبے انسانوں کے بارے میں تو بہت سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس کی کمر تمام خواتین میں سب سے پتلی ہے۔

میانمار سے تعلق رکھنے والی انتہائی پتلی کمر والی 23 سالہ سومونینگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

سومونینگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اس لیے وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی کمر کسی عام خواتین کی طرح نہیں بلکہ یہ دنیا کی سب سے پتلی کمر والی لڑکی ہیں۔

23 سالہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے پتلی کمر انہیں وراثت میں ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور میں اپنے کھانے پینے کا بھی بے حد خیال رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری اتنی پتلی کمر ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے بلکہ میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں کے کمنٹس سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔