جدید ٹیکنالوجی کے بدولت کرونا وائرس کے شکار مریض اپنے عزیزوں سے مل سکیں گے

Photo of author
Written By admin

Lorem ipsum dolor sit amet consectetur pulvinar ligula augue quis venenatis. 

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سوئل میں قائم اسپتال میں ٹیکنالوجی کی مدد سے “فون بوتھ” سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فون بوتھ کے ذریعے اسپتال عملہ کروناوائرس سے محفوظ رہے گا۔ آئیسولیشن وارڈ میں نصب فون بوتھ کے ذریعے ڈاکٹرز یا ماہرین مریضوں سے بات کرسکیں گے اور چھونے کے لیے خاص قسم کے دستانے بھی نصب ہیں۔

حالیہ دنوں ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ کروناوائرس مریض سے ڈاکٹر میں منتقل ہوا اور دنوں ہی ہلاک ہوگئے۔ اسی خدشات کے پیش نظر مذکورہ حکمت عملی تیار کی گئی۔

    

 نئے سسٹم اور “فون بوتھ” کے ذریعے اسپتال کا عملہ مریضوں سے باآسانی خریت دریافت کرسکتا ہے اور ساتھ ہی ضروری ہدایات بھی جاری کرسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سسٹم دیگر اسپتالوں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 74 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8236 ہوچکی ہے۔