حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ، بالاآخر صلح ہو گئی

admin

حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ، بالاآخر صلح ہو گئی
ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا۔

حریم شاہ کے مطابق انہوں نے 2 روز قبل اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی، خاتون نے ان کا پرس چوری کیا لیکن اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی، موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔
پولیس کے مطابق حریم شاہ نے بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی اور خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا قلندرا (چالان) درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave a Comment