دنیا کی سب سے بہترین نوکری، کام صرف سونا اور تنخواہ 2 لاکھ 80 ہزار روپے

admin

برطانیہ میں فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیاء بنانے والی ایک کمپنی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو کئی دن تک سو سکیں۔ جو شخص اس نوکری کے لیے آئے گا اسے 1350پاﺅنڈ (تقریباً2لاکھ 80ہزار روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔

بہت سے لوگوں کو نیند بہت پیاری ہوتی ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی کبھی نہ جگائے اور وہ ہمیشہ سوتے ہی رہیں۔ اب ایسے لوگوں کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ سو کر بھی اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ماہرین لوگوں کے سونے کے مختلف انداز پر تجربات کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مصنوعات کو اسی نسبت سے بہتر بنا سکیں۔

اس تحقیق میں ماہرین یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ روشنی اور آواز نیند کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔ جو لوگ اس نوکری کے لیے درخواستیں دیں گے ان میں سے چند لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس نوکری کے لیے گزشتہ روز(9اپریل 2020ء) سے درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے۔ خواہش مند لوگ ہلیریز (hillarys) کی ویب سائٹ پر درخواست د ے سکتے ہیں، جہاں باقی تمام معلومات بھی مہیا کی گئی ہیں۔