سعودی عرب میں روبوٹس کی طلب میں اضافہ کیوں؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

admin

سعودی عرب میں روبوٹس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اگلے کچھ برسوں میں گھریلو ملازماؤں کی جگہ روبوٹس لے سکتے ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں روبوٹ کی طلب میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ 2 برسوں کے دوران 20 لاکھ اسپیشلسٹ روبوٹ فروخت ہونے کی توقع ہے۔

اس میں گھریلو خدمات انجام دینے اور تفریحاتی سرگرمیوں والے روبوٹ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق گھریلو خدمات انجام دینے والے روبوٹ کی بڑھتی طلب نے یہ سوال بھی کھڑا کر دیا ہے کہ کیا سعودی شہری آئندہ برسوں کے دوران گھریلو ملازماؤں سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

یہ سوال اس لیے بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ملازمائیں درآمد کرنے کے اخراجات غیر معمولی طور پر بڑھ گئے ہیں۔

قصیم یونیورسٹی میں مشاورتی خدمات اور مطالعات مرکز کے ڈین ڈاکٹر فہد العییری کا کہنا ہے کہ فیس بک کی طرف سے 3 لاکھ گپ شپ روبوٹ ہمارے یہاں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مصنوعی ذہانت سے مختلف شعبوں میں مثالی استفادے کا دائرہ بڑھے گا۔