سعودی عرب میں واٹس ایپ کے متبادل ایپلیکیشن ایک سال کے اندر لانچ کر دی جائے گی

admin

سعودی عرب نے میسجنگ ایپ بنانے کی تیاری شروع کر دی
سعودی عرب نے واٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپ بنانے کی تیاری شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی میسجنگ ایپ جلد تیار کر لی جائے گی جسے ایک سال کے اندر صارفین استعمال کر سکیں گے۔

ڈاریکٹر نیشنل سینٹر آف انفارمیشن سیکیورٹی ڈاکٹر باسل کے مطابق یہ ایپ مکمل طور پر سعودی افراد تیار کر رہے ہیں اور اس میں صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے متبادل یہ ایپلیکیشن ایک سال کے اندر لانچ کر دی جائے گی۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد نے کاروبار جاری رکھنے کے لیے واٹس ایپ بزنس ورژن کا سہارا لیا تھا جس کا بہت فائدہ ہوا تھا۔

واٹس ایپ بزنس پر ہر ماہ پچاس لاکھ سے زائد صارفین نے اکاؤنٹ بنایا جن میں سے ڈیڑھ کروڑ افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔

واٹس ایپ بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے انتظامیہ نے دو نئے فیچرز متعارف کروائے تھے جن میں کیو آر کوڈز اور کیٹ لاگ شیئرنگ ہیں۔ یہ دونوں فیچرز چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کے لیے مفید ثابت ہوئے ۔